جیئے سندھ متحدہ محاذ کے چیئرمین شفیع برفت نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سندھودیش کی قومی آزادی کی جدوجہد اور سیاست پر ریاست پاکستان کی جانب سے پابندی کے فیصلے سے سندھودیش کی قومی آزادی کی جدوجہد اور قومی تحریک کو روکا اور خاموش نہیں جا سکتا ہے اور نہ ہی اس طرح کے ریاستی ہتھکنڈوں سے قومی کارکنوں کے حوصلوں، جرات اور جدوجہد کو کمزور کیا جا سکتا ہے، سندھ کے قومی کارکن ریاستی پابندیوں کے باوجود سندھو دیش کی سیاسی جدوجہد اور قومی مزاحمت کو ہر صورت میں جاری رکھیں گے، اس سلسلے میں ریاست کی طرف سے سندھ کی قومی تحریک پر دوسری مرتبہ پابندی ( پہلے جسمم اور اب جسقم) کے ریاستی فیصلوں کے اسباب اور قومی تحریک کے ارادوں کے تفصیلات پر جسمم چیئرمین اپنا قومی موقف سندھ کے باشعور لوگوں، دانشوروں، قومی کارکنوں کے آگے رکھنے کے لئے سوشل میڈیا پر لائیو خطاب کرینگے، سندھ کے وقت کے مطابق شام پانچ بجے پوری سندھ قومی تحریک کا ان پابندیوں کے حوالے سے فکر سائیں جی ایم سید کی ترجمان قومی تحریک کا قومی، سیاسی اور تاریخی موقف ضرور سنیں
تازہ ترین
چاغی، حب چوکی: دفاع بلوچ اقدار کے تحت ریلیاں اور مظاہرے جاری
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیرِ اہتمام “دفاع بلوچ اقدار” کے عنوان سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آگاہی مہم اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ...
کتاب اسٹالز پر پولیس حملے اور طلباء گرفتاریوں کے خلاف بلوچستان بھر میں مظاہرے
بلوچستان میں پولیس کی جانب سے کتاب اسٹالز پر کریک ڈاؤن، چار بلوچ طلباء کی غیر قانونی گرفتاری، اور ان پر مقدمات درج کرنے...
گوادر: مسلح افراد کا پولیس پر حملہ، اسلحہ ضبط
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں مسلح افراد نے پولیس اور کسٹم اہلکاروں پر حملہ کرکے ان کے اسلحہ و سامان پر...
طلباء پر تشدد اور گرفتاریاں قابل مذمت ہیں: ماما قدیر بلوچ
کوئٹہ میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیر قیادت بلوچستان سے جبری گمشدگیوں کے خلاف طویل بھوک ہڑتالی کیمپ کو آج 5707 دن...
نوشکی اور دکی حملوں میں قابض فوج کے 5 اہلکار ہلاک کردیئے گئے –...
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے نوشکی اور...