دی بلوچستان پوسٹ میڈیا نیٹورک کو وسعت دیتے ہوئے، آج مورخہ 9 مئی 2020 کو ادارے کے دو نئے ویب سائٹوں کا آغاز بلوچ قومی زبانوں براہوئی اور بلوچی میں کردیا گیا ہے۔ اس سے پہلے ٹی بی پی کے دو ویب سائٹ اردو اور انگریزی زبانوں میں کام کررہے تھے۔
بلوچی اور براہوئی ڈیسکوں کے قیام اور جدا جدا ویب سائٹ قائم کرنے کا مقصد، ناصرف بلوچ قومی زبانوں میں صحافت کے میدان میں پیدا خلیج کو پُر کرنا ہے بلکہ قومی زبانوں کی ترقی و ترویج بھی مقصود ہے۔ اس ضمن میں دونوں ویب سائٹوں پر زبان و ادب کے خصوصی سیکشن قائم کیئے گئے ہیں۔
آپ ٹی بی پی بلوچی ویب سائٹ اور اس سے منسلک سوشل میڈیا صفحوں پر درج ذیل پتوں کے ذریعے رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
ویب سائٹ: https://www.tbpbalochi.com
فیس بک: https://www.facebook.com/tbpbalochi
ٹوئیٹر: @TBP_Balochi
یوٹیوب: https://www.youtube.com/channel/UCtGUyvPvoZ_4TKyJXe1jRJw?view_as=subscriber
ٹی بی پی براہوئی ویب سائیٹ اور اس سے منسلک سوشل میڈیا صفحوں پر رسائی درج ذیل پتوں پر حاصل کی جاسکتی ہے۔
ویب سائٹ: http://tbpbrahui.com
فیس بک: https://www.facebook.com/Tbpbrahui
ٹوئیٹر: @TBP_Brahui
یوٹیوب: https://www.youtube.com/channel/UCKX3n8PH1fJyccO3aM1MF9w?view_as=subscriber
تاہم ٹی بی پی براہوئی اور بلوچی انسٹاگرام، وٹساپ اور ٹیلی گرام وہی استعمال کریگی، جو پہلے سے ہی اردو اور انگریزی ویب سائٹوں کیلئے زیر استعمال ہیں۔ جو درج ذیل ہیں۔
انسٹاگرام: @balochistanpost
ٹیلی گرام: https://t.me/TheBalochistanPost
وٹساپ: https://chat.whatsapp.com/Ha9hRDvTuVwJMMNlbJl4MC
یاد رہے براہوئی اور بلوچی ویب سائٹوں کے علاوہ دی بلوچستان پوسٹ میڈیا نیٹورک کے اردو اور انگریزی ویب سائٹ بالترتیب گذشتہ تین اور دو سالوں سے لائیو ہیں۔ جن کے پتے درج ذیل ہیں۔
اردو: http://thebalochistanpost.com
انگریزی: http://thebalochistanpost.net
دی بلوچستان پوسٹ میڈیا نیٹورک ایک آن لائن میڈیا ادارہ ہے، جو بیک وقت چار زبانوں انگلش ، اردو ، بلوچی اور براہوئی میں چار مختلف ویب سائٹوں سے اپنا آن لائن اخبار شائع کرتا ہے۔ جسے دنیا کے ہر کونے میں دیکھا اور پڑھا جاسکتا ہے۔ دی بلوچستان پوسٹ خصوصاً بلوچستان سے وہ مصدقہ خبریں اپنے قارئین کیلئے پیش کرتا ہے، جو عالمی و علاقائی میڈیا کی نظروں سے اوجھل رکھی جاتی ہیں۔ دی بلوچستان پوسٹ کا خاصہ بلوچستان کے حقیقی حالات پر مبنی وہ تحریری اور عکسی رپورٹس ہیں، جو بلوچستان کے حقیقی حالات کا عکاسی کرتے ہیں۔ دی بلوچستان پوسٹ میڈیا نیٹورک صحافیوں، ویب ڈیزائنروں، علاقائی رپورٹروں اور لکھاریوں کی ایک پروفیشنل ٹیم ہے جو یہ یقینی بناتی ہے کہ ہر وقت مصدقہ خبریں ، معیاری مضامین اور معلوماتی رپورٹس شائع ہوں اور ویب سائٹ چوبیس گھنٹے اپڈیٹ ہوتا رہے۔