بلوچ ڈاکٹرز فورم نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے عہدے پر نان ڈاکٹر کی تعیناتی قابل مذمت ہے. ہمارا روز اول سے یہی مطالبہ رہا ہے چونکہ صحت سے متعلق مسائل سے ایک ڈاکٹر ہی بخوبی واقف ہوسکتا ہے لہٰذا انتظامی عہدوں پر ڈاکٹروں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔ اس طرح سے صحت سے متعلق مسائل کو سمجھنے اور ان کے حل کے لئے بہتر اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں۔
بلوچ ڈاکٹرز فورم حکام بالا سے مطالبہ کرتی ہے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈی جی ہیلتھ (پریوینشن) سمیت دیگر انتظامی عہدے پر موجودہ نان ڈاکٹرز کی تعیناتی منسوخ کر کے ڈاکٹروں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔