نوشکی: ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 5 افراد ہلاک، 9 زخمی

282

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں پانچ افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔

ٹی بی پی نمائندے کے مطابق ٹریفک حادثہ آر سی ڈی شاہراہ پر جنگلات کے قریب پک اور کار گاڑی کے درمیان پیش آیا جس میں تین افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ مزید دو افراد بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوئیں۔

حادثے میں نو افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں نوشکی سول ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ شدید زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جانبحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق خاران اور گردی جنگل سے ہے۔