نصیر آباد : فائرنگ سے دو خواتین سمیت تین افراد قتل

592

نصیر آباد اور آس پاس کے علاقوں میں آئے روز کاروکاری کا الزام لگا کر خواتین کو قتل کردیتے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے نصیر دو مختلف فائرنگ کے واقعات میں دو خاتون سمیت تین افراد کو قتل کردیا گیا ۔

فائرنگ کا پہلا واقعہ گوٹھ فرید خان میں پیش آیا جہاں  22 سالہ  غلام مصطفی اور 20 سالہ بختیار خاتون کو قتل کردیا گیا جبکہ دوسرا واقعہ گوٹھ غازی خان میں پیش آیا جہاں  30 سالہ گل بی بی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ۔

قتل کے واقعات کے بعد مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ضلعی ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا ۔

ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد میتوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔

مقامی پولیس انچارج سید حیدر شاہ نے دعوی کیا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ۔