مند میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر اے

281

مذکورہ چیک پوسٹ سے فورسز اہلکار سول آبادیوں کے خلاف آپریشنوں میں مصروف رہتے تھے – بیبگر بلوچ

بلوچ ریپلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج صبح ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے مند میں پاکستانی فوج کے چوکاپ ندی پر قائم آرمی چیک پوسٹ پر چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے اُس وقت حملہ کیا جب وہ نئے مورچے بنانے میں مصروف تھے، اس حملے میں فوج کے دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ چک پوسٹ سے فورسز اہلکار گرد و نواح کے بلوچ عام آبادیوں پر آپریشنوں میں ملوث ہوتے تھے۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں آزاد بلوچستان کی قیام تک جاری رہینگے۔