مغربی بلوچستان: پاکستانی سرحدی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق

215

فائرنگ کا واقعہ سرحدی علاقے میں پیش آیا جہاں لوگ روزگار کی خاطر بڑی تعداد میں مختلف علاقوں سے آتے ہیں ۔

 آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے فائرنگ کرکے  بلوچستان کے سرحدی علاقے بگان میں ایک شخص کو قتل کردیا ۔

 فائرنگ کا واقعہ مغربی بلوچستان سے منسلک علاقے زامران جالگی کے قریب پیش آیا جب  پاکستانی فورسز نے  ڈیزل لانے والے گاڑی پر فائرنگ کھول دی ۔

مقامی لوگوں کے مطابق پاکستان فورسز کی فائرنگ سے گاڑی میں سوار شخص موقع پر ہی جانبحق ہوگیا جس کے بعد اہلکاروں نے لاش کو ایرانی حکام کے حوالے کیا۔

تاہم تا حال قتل ہونے والے گاڑی سوار شخص کی شناخت نہ ہوسکی ۔

خیال رہے کہ چند ہفتے قبل بھی پاکستانی فورسز نے سرحدی علاقے میں فائرنگ کرکے پانچ بلوچوں کو قتل کردیا تھا جن کا تعلق مغربی بلوچستان سے تھا۔