معیاری تعلیم و ادارے ہی بلوچستان کی تعمیر ترقی کی ضامن ہے- نیشنل پارٹی

205

نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری کردہ بیان  کہا ہے کہ سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی خضدار کیمپس کو بند کرنے اور ووکیشنل ایجوکیشنل وومن کالج کے منصوبے کو ختم کرنے کی پالیسی سلیکٹڈ سرکار کی منفی تعلیمی ترجیہات کی تسلسل ہے ،خضدار بلوچستان کا دوسرا بڑا شہر ہے جو وسیع علاقے پر پھیلا ہوا ہے خضدار کی بچیوں کو تعلیم سے دور رکھنے کی دانستہ کوشش کی نیشنل پارٹی شدید مذمت کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس سے قبل سکندر یونیورسٹی خضدار اور جھالاوان میڈیکل کالج کو بھی بند کرنے کی سازش ہوئی ، لیکن نیشنل پارٹی سمیت دیگر سیاسی و عوامی حلقوں کے احتجاج پر سلیکٹڈ حکومت نے کمیٹی تشکیل دی کہ وہ جانچ کریں کہ یہاں ان اداروں کی ضرورت ہے کہ نہیں،اب اس کمیٹی نے حدود سے تجاوز کرتے ہوئے سرادر بہادر خان یونیورسٹی خضدار کیمپس کو بند کرنے اور ووکیشنل ایجوکیشنل وومن کالج کے منصوبے کو ختم کرنے کی سفارش کی ہے،اور جھالاوان میڈیکل کالج کو ووکیشنل ایجوکیشنل وومن کالج کی بلڈنگ میں منتقل کرنے کے بھی سفارش کی ہے ، وومن یونیورسٹی کیمپس کا گذشتہ تین سالوں سے باقاعدگی سے کلاسز کا اجراء ہورہا ہے،جبکہ جھالاوان میڈیکل کالج کی خود کی بلڈنگ ہے،اس کے باوجود کمیٹی کی طرف ایسے منفی سفارشات تعلیم دشمنی کے سوا کچھ نہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان میں معیاری تعلیم و معیاری اداروں کو بلوچستان کی تعمیر وترقی کی ضامن قرار دیتی ہے،اور اس تعمیر و ترقی کی راہ میں سلیکٹڈ حکومت کی منفی پالیسیوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔