مشکے میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

194

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے وادی مشکئے میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا کہ کل مشکئے کے علاقے میئی میں سرمچاروں نے فوجی چوکی پر اسنائپر حملہ کیا جس سے ایک اہلکار ہلاک ہوا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد قابض فوج نے سرمچاروں کا پیچھا کرنے کی کوشش کی تو سرمچاروں نے پہلے ہی حملہ کرکے دشمن کو پسپا کردیا۔ اس دوران قابض فوج کے کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔