یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ اور بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری کیئے گئے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے بولان میں مرکزی شاہراہ پر درنجن کے مقام پر پاکستان فوج کے ایک بڑے کیمپ پر دو اطراف سے راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فورسز کو پڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کیمپ سے کچھ فاصلے پر فورسز کے کشتی ٹیم پر بھی گھات لگا کر حملہ کیا اس دوران فورسز کے ساتھ ایک گھنٹے تک جھڑپ ہوئی جس میں چار اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ جبکہ بلوچ سرمچاروں کامیاب کاروائی کے بعد محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے پاکستانی فوج کے خلاف حملے آزاد و خود مختار بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گے۔