یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ بلوچستان کے ضلع مستونگ، اسپلینجی میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز سہ پہر کے وقت ہماری تنظیم کے جانباز سرمچاروں نے پاکستانی فوجی اہلکاروں پر یکے بعد دیگرے دو ریموٹ کنٹرول بم حملے کیئے۔ بلوچ سرمچاروں کے حملوں میں متعدد فورسز اہکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔
مرید بلوچ نے مزید کہا کہ ہمارا حملہ اتنا شدید تھا کہ باقی بچنے والے فورسز بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر عام بلوچ آبادی پر دو گھنٹے تک کئی راونڈ فائرنگ کرکے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کیا اور بعد میں کئی بے گناہ بلوچوں کو گرفتار کر کے لاپتہ کیا۔
مرید بلوچ نے علاقائی بلوچ آبادی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اپنے حوصلے بلند رکھے اور کسی بھی پاکستانی فوجی نقل و عمل پر نظر رکھے۔
ترجمان نے کہا کہ اسی طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے