ماشکیل سے ایک شخص کی لاش برآمد

441

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایران سے متصل بلوچستان کے سرحدی علاقے ماشکیل آسکان سے مقامی انتظامیہ کو ایک شخص کی کئی روز پرانی لاش ملی ہے۔

آسکان کے قریب میدان سے لاش ملنے کی اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل حبیب الرحمان لونی لیویز اہلکاروں کے بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

انتظامیہ کو ملنے والی شناختی کارڈ سے لاش کی شناختی شہباز ولد محمد یاسین سکنہ ضلع ناروال پنجاب کے نام سے ہوئی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق لاش کی حالت بری ہونے اور سردخانہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے اسے مقامی ہسپتال منتقل کرنا ممکن نہیں تھا اسی لئے لاش کو جائے وقوعہ پر دفن کردیا گیا۔

یاد رہے گذشتہ روز بھی بلوچستان کے علاقے سبی سے دو افراد کی لاشیں مقامی لوگوں کو ملی تھی جنہیں بعد میں شناخت کے لئے انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا۔