نیشنل پارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ گذشتہ چند دنوں سے مسنگ پرسن کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو آرہا ہے جو باعث تشویش امر ہے۔
بیان میں حکومت پر زور دیا گیا کہ اسطرح کے واقعات سے مسائل کا حل ممکن نہیں بلکہ مذید پیچیدگیاں جنم لینگے، بلوچستان کا مسلہ خالصتاً ایک سیاسی مسئلہ ہے اور اسکا حل بھی سیاسی طور طریقے کے اندر ہی پنہاں ہے نہ کہ طاقت کے استعمال سے ۔
ترجمان نے ایک بار اپنے اس اصولی موقف کو دہرایا کہ اگر کسی کے خلاف کوئی شکایت یا کیس ہے تو ملکی آئین اور قانون کے تحت اسے عدالتوں میں پیش کیاجائے نہ کہ ملکی قانون کو ہاتھ میں لیتے ہوئے لوگوں کو جبری طور پر لاپتہ کیا جاۓ جو کہ بذات خود انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
ترجمان نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس مسئلے کے بابت سنجیدگی دکھاتے ہوئے بلوچستان کے تمام سیاسی قوتوں کیساتھ سنجیدہ اور بامعنی مذاکرات و مکالمہ شروع کرئے۔