قلات: جھڑپ میں تنظیم کے دو ساتھی شہید ہوئے – بی ایل اے

1655

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ روز قلات اور خاران کے درمیانی علاقے شور پارود میں بلوچ لبریشن آرمی کا پاکستانی فوج اور فوج کے بنائے ہوئے جرائم پیشہ افراد پر مبنی نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں سے ایک جھڑپ ہوا۔ گھنٹوں جاری رہنے والی اس جھڑپ میں فوج اور ڈیتھ اسکواڈ کے متعدد کارندے ہلاک کیئے گئے جبکہ اس لڑائی میں بلوچ لبریشن آرمی کے دو جانباز سرمچار شاہ داد بلوچ عرف درّا اور احسان بلوچ عرف شاہ داد بہادری کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ شہید شاہ داد بلوچ اور شہید احسان بلوچ گذشتہ ایک سال سے بلوچ لبریشن آرمی سے منسلک تھے، دونوں شہداء پختہ نظریئے اور مسلسل عمل کا پیکر تھے۔ مختصر عرصے میں انہوں نے قومی آزادی کے لیئے گراں قدر خدمات انجام دیئے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ دشمن کے ساتھ جھڑپ کے دوران فوراً ہی براس کے جانثار ساتھیوں سمیت، ساتھی تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے سرمچار پہنچے۔ جنہوں نے پاکستانی فوج اور ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں پر گھیرا تنگ کرکے، انہیں شدید نقصان پہنچایا اور انہیں بھاگنے پر مجبور کردیا۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کی جنگ آزاد بلوچ وطن کے قیام کیلئے نا صرف بیرونی حملہ آور دشمن سے ہے بلکہ دشمن کے قبضے کو تقویت فراہم کرنے والے اسکے ہمکار مقامی زرخرید غلاموں سے بھی ہے۔ جنہیں کسی صورت بلوچ ہونے کے ناطے رعایت نہیں دی جائیگی۔ان تمام ضمیرفروش وطن فروش قومی غداروں ریاستی ایجنٹ میر و معتبروں کو بھی جلد عبرت کا نشان بنا دینگے۔