قابض ریاستی فورسز کے حملے کو ناکام بنایا ۔ یو بی اے

353

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کے دن شام چار بجے کے وقت ریاستی فورسز نے زامران کے علاقے کاپار کھور کے مقام پہ ہمارے سرمچاروں کے کیمپ کو گھیرے میں لینے کی کوشش کی جس پر ہمارے سرمچاروں اور فورسز کے درمیان دو بدو جھڑپ جاری ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے جھڑپ جاری رکھتے ہوئے قابض فورسز کے چار اہلکاروں کو موقع پہ ہلاک جبکہ متعدد اہلکاروں کو زخمی کیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے بہترین حکمت عملی کے تحت قابض ریاستی فورسز کو جانی نقصانات دیتے ہوئے فوجی حصار کو تھوڑ کر اپنے ساتھیوں کو محفوظ مقامات پہ منتقل کردیا۔