عید لاپتہ افراد کے نام کرکے سادگی سے منائیں گے – بی ایس او پجار

200

عید الفطر لاپتہ افراد کے نام کرچکے ہیں تمام کارکناں عید سادگی سے منائیں۔

بی ایس او پجار کے مرکزی ترجمان کے اعلامیہ کے مطابق مرکزی آرگنائزر زبیر بلوچ نے تنظیم کے تمام کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ عید انتہائی سادگی سے منائیں۔

ترجمان کے مطابق بی ایس او پجار نے عید بلوچستان کے ان سیاسی اسیروں کے نام کرچکا ہے جو سالوں سے پابند سلاسل ہیں ۔

ترجمان نے کہا تمام زون ،یونٹ عید کے پر مسرت موقع پر لاپتہ افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کریں اور ان کے ساتھ عید منائیں۔