شاہرگ: فورسز چیک پوسٹ پر حملہ

311
File Photo

مسلح افراد فورسز چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ، کھوسٹ میں زرد آلو کے مقام پر مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر فائرنگ کرکے اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

حملے کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے جبکہ فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

زرد آلو چیک پوسٹ پر اس سے قبل بھی کئی حملے کیئے جاچکے ہیں جن کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے جبکہ شاہرگ اور گرد و نواح کے علاقوں میں بم دھماکوں اور دیگر حملوں میں پاکستانی فوج کو جانی اور مالی نقصانات بھی اٹھانے پڑے ہیں۔

مذکورہ حملے کی ذمہ داری آخری اطلاعات تک کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔