سویڈن میں ساجد حسین کا قتل کسی المیے سے کم نہیں- بی این ایل

287

بلوچ نیشنل لیگ کے مرکزی ترجمان نے کہا سویڈن کے شہر اپسالہ سے لاپتہ بلوچ صحافی ساجد حسین کی لاش کا برآمد ہونا   کسی المیہ سے کم نہیں۔

ترجمان  نے  کہا کہ قابض قوت بلوچ قومی تحریک آزادی کے تسلسل کو دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہوا ہے ، اور اس نے  بیرون ممالک مقیم بلوچوں کو ٹارگٹ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔اب عملی طور پر اس کے شروعات کو ساجد حسین بلوچ کے قتل سے کیا گیا ہے۔
ہم سوئڈن پولیس اور عالمی انسانی حقوق کے اداروں اور سول سوسائٹی سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ اس قتل میں ملوث تمام افراد اور اداروں کی نشاندہی کرکے بلوچ قوم اور دنیا کو آگاہ کریں ۔

ترجمان نے کہا کہ  ساجد حسین بلوچ کے قتل سے واضح ہو گیا کہ بلوچوں کے قیمتی اثاثے سویڈن جیسے یورپی ملک میں بھی محفوظ نہیں ، ۔لہذا ہم امید کرتے ہیں کہ سویڈن پولیس اور یورپین یونین بھی اس سلسلے میں اپنا ایک کلیدی کردار دا کریں تاکہ اس طرح کے واقعات کے اصل کردار اپنے انجام کو پہنچ سکیں ۔