سویڈن حکومت نے ساجد حسین کے بازیابی میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا – این ڈی پی

254

نیشنل ڈیموکرٹیک پارٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ لاپتہ ساجد حسین بلوچ کی موت سے ہمیں بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔ سویڈن حکومت نے سنجیدگی سے ساجد حسین بلوچ کی بازیابی میں کردار ادا نہیں کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ساجد حسین بلوچ کی شہادت سوئس حکومت کے لیے ایک سوالیہ نشان بن گیا ہے اب دنیا کے دیگر ملکوں میں بلوچ قوم بھی محفوظ نہیں ہے۔ عرب امارات سے راشد حسین بلوچ کو گرفتار کرکے لاپتہ کیا جاتا ہے جوکہ آج تک منظر عام پر لایا نہیں گیا اور پھر سویڈن سے صحافی ساجد حسین بلوچ کو لاپتہ کرنے کے بعد انکی لاش ملی ہے۔ یہ دونوں واقعات نہایت ہی سنجیدہ اور پریشان کن ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ساجد حسین جیسے ذہین اور قابل صحافی کا بلوچ قومی شناخت کی بحالی میں ایک نمایاں کردار رہا ہے شہید ساجد حسین بلوچ تمام صحافیوں کے لیئے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں کہ کس طرح اپنے فرض کو ادا کرنے میں مخلصی تھے اور آخری دم تک اپنے فرض کو نبھاتے رہے۔ این ڈی پی شہید ساجد حسین کی شہادت کو ایک قومی نقصان سمجھتی ہے۔