سبی: پولیس چوکی پر فائرنگ، دو اہلکار زخمی

282

موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع سبی میں تین تالاب پولیس چوکی پر گذشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے حملہ کیا جس کے نتیجے اے ایس آئی حامد اور سپاہی مینگل زخمی ہوگئے۔

موٹر سائیکل پر سوار حملہ آور فرار ہوگئے جبکہ زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ضلعی حکام ہسپتال پہنچ گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد دو بتائی جاتی ہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ اے ایس آئی حامد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔