دالبندین میں ٹڈی دل کا حملہ، مکین پریشان

471

شہر و گردونواح میں ٹڈی دل کا حملہ، شہری مشکلات سے دوچار، تیار فصلات تباہ ہونے کا خدشہ

چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین سمیت ضلع بھر میں ٹڈی دل کی بھر مار دالبندین کے مختلف گلی محلوں اور لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگئے جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔

دالبندین میں ٹڈی دل نے فصلوں کو نقصان بھی پہنچایا ہے جس کے بعد اسپرے مہم شروع کردی گی ہے۔ شاہراہوں اور فصلوں پر ٹڈی دل کی بہتات سے عوام اور زمیندار نہایت پریشان ہیں۔

دوسری جانب محکمہ زراعت کے آفیسر ظہور شاہ کا کہنا تھا ہماری ٹیم الرٹ ہے جہاں جہاں بھی ٹڈی دل کا ریلہ پہنچتا ہے ہم وہاں جاکر اسپرے کرتے ہیں بروز ہفتہ بھی دالبندین فیصل کالونی ودیگر علاقوں میں بڑی تعداد میں ٹڈی دل کا ریلہ پہنچا تھا ہماری ٹیم نے جاکر وہاں اسپرے کردیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہماری بھر پور کوشش ہوتی ہے ہم زیادہ سے زیادہ اسپرے کرکے فصلوں کو نقصانات سے بچایا جاسکیں اور گلی محلوں میں بھی جہاں لوگوں کی شکایت آرہا ہے ہماری ٹیم جاکر اسپرے کررہے ہیں تاکہ لوگوں کو ٹڈی دل سے پریشانی نا ہوں۔