خضدار: دو سال سے لاپتہ شخص کی گرفتاری بارودی مواد کے ہمراہ ظاہر

469

بارودی مواد کے ہمراہ گرفتاری ظاہر کرنے والے نوجوان کی لاپتہ ہونے کا کیس وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے یہاں بھی جمع کیا جا چکا ہے۔

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق خضدار سے  دو ہزار اٹھارہ کو  لاپتہ ہونے والے  ریاض احمد کو دہشت گرد قرار دے کر پیر عمر کے مقام سے کل بروز جمعرات 7 مئی کو گرفتاری اور بارودی مواد و ہینڈ گرینڈ برآمدگی کا جعلی ایف آئی آر درج کرکے سی ٹی ٹی کے حوالے کرکے گرفتاری ظاہر کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزگی خضدار کے رہائشی ریاض احمد کو 2018 میں گزگی چوک خضدار سے لاپتہ کیا گیا تھا اور اس کے خاندان نے انکی کیس وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کیساتھ جمع بھی کیا تھا لیکن 7 مئی 2020 کو انکی گرفتاری ظاہر کرکے یہ دعوی کیا گیا ہے کہ ان سے بارودی مواد اور ہینڈ گرینڈ برآمد ہوا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں اکثر اوقات ایسے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کی جانب سے رپورٹ ہوتے ہیں جن میں طویل عرصے سے لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کو مختلف علاقوں میں بارودی مواد کے ہمراہ گرفتاری ظاہر کیا جاتا ہے ۔

ریاض احمد کے لواحقین نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ  ریاض احمد کے جعلی گرفتاری کا نوٹس لے کر ان کیخلاف قائم جھوٹے مقدمات کیخلاف آواز اٹھائیں۔