خضدار سے لاپتہ شخص کی لاش برآمد

509

لاپتہ شخص کی مسخ شدہ لاش خضدار کے نواحی علاقے سے برآمد ہوئی ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار سے انتظامیہ کو ایک شخص کی مسخ شدہ لاش ملی ہے۔

انتظامیہ نے لاش خضدار کے علاقے پیرعمر کے مقام سے برآمد کی ہے۔

لاش کو سول اسپتال خضدار منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسکی شناخت عبدالوحید نوشیروانی کے نام سے ہوئی۔

انتظامیہ کے مطابق عبدالوحید کو چھ دن قبل نامعلوم مسلح افراد اغواء کرکے اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔ واقع کی مزید تحقیقات انتظامیہ کررہی ہے۔