حکومت پرائیویٹ اسکولز کے لئے گرانٹ کا اعلان کرے – ڈاکٹر مالک بلوچ

143

نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پرائیویٹ اسکولوں کے نمائندہ وفد سے تربت میں ملاقات کے دوران کہا کہ حالیہ بندشوں کے سبب پرائیویٹ اسکول بری طرح متاثر ہوئے ہیں صوبے بھر میں بیش تر پرائیویٹ اسکولز کرائے کے عمارت میں قائم ہیں عمارتوں کا کرایہ ادا کرنا اور اپنے اسٹاف کو تنخواہیں دینا ان کے بس سے باہر ہو ہوچکا ہے حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ مشکل کی اس صورتحال میں پرائیویٹ اسکولز کے لیے خصوصی گرانٹ کا بندوبست کرئے تاکہ اسکولز مالکان اس پوزیشن ہوں کہ اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے فیسوں میں کمی کرسکیں اور اپنے اسٹاف کو تنخواہیں ادا کرسکیں اور اسکولوں کے عمارتوں کا کرایہ ادا کرسکیں۔

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کیچ کے صدر یونس جاوید کی قیادت میں وفد نے سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ان کے رہائش گاہ میں ملاقات کی ملاقات میں حاجی کریم بخش اور سدیرلقمان سمیت دیگر ان کے ہمراہ تھے-

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ کروناوائرس کے پیش نظر تمام ادارے بری طرح متاثر ہوئے ہیں کاروبار متاثر ہونے سے معاشی مشکلات میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے حکومتوں کی زمہ داری بنتی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کاروباری افراد خصوصا پرائیویٹ اسکولوں کے لیے معاشی پیکج کا اعلان کرے تاکہ پرائیویٹ ادارے اس قابل ہوں کہ مستقبل کے معماروں کی بہتر انداز میں تربیت جاری رکھ سکیں-

انھوں نے کہا کہ والدین بھی اسکول فیسوں ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں اسکولوں کو تب اس بات کا پابند کیا جاسکتا ہے کہ وہ فیسوں میں کمی کریں جب حکومت وقت کے طرف سے انہیں کوئی گرانٹ یا پیکج دیا جائے گا دیہی علاقوں میں پرائیویٹ اسکولوں کے مشکلات بہت زیادہ ہیں اور وہ ایک زبردست کام بھی کر رہے ہیں بچوں کو تعلیم دے کر ایسی صورت حال میں ان کا حق بنتا ہے کہ حکومت ان کے مسائل کو حل کرنے میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے معاشی مسائل کو فوری طور پر حل کرئے۔