تمپ : پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے 6 افراد جانبحق

1037

مقامی زرائع کے مطابق جانبحق ہونے والے افراد کا تعلق مغربی بلوچستان سے ہے ۔

ٹی بی پی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ کے گاوں آپسی کہن میں پاکستانی فورسز نے فائرنگ کرکے پیٹرول و ڈیزل کی کاروبار کرنے والے 6 افراد کو قتل کردیا ۔

مقامی زرائع نے دی بلوچستان پوسٹ کو بتایا کہ فورسز کے ہاتھوں قتل ہونے والے تمام افراد کا تعلق مغربی بلوچستان سے ہے جو کہ سرحدی علاقے میں  تیل کی کاروبار کرتے تھے ۔

تاہم تاحال فورسز کے ہاتھوں قتل ہونے والے افراد کی شناخت نہ ہوسکی ہے

واضح رہے کہ گذشتہ روز کیچ میں پاکستانی فورسز پر مسلح افراد کے حملے اور ایک آفسر سمیت 6 اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد مختلف علاقوں میں اندھا دھند آپریشن و چھاپوں کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔

تازہ اطلاعات کے مطابق تگران میں بھی فورسز نے چھاپہ مار کر متعدد لوگوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے ۔