تربت میں ہلاک ہونے والا میجر ندیم بھٹی ایک جنگی مجرم تھا – رحیم ایڈووکیٹ

535

بلوچ نیشنل موومنٹ کے سابق مرکزی جنرل سیکریٹری اور بلوچ اسٹوڈنس آرگنائزیشن کے سابق چیئرمین رحیم بلوچ ایڈوکیٹ نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ روز بلوچستان کے علاقے تربت میں ہلاک شدہ پاکستان آرمی کے میجر ندیم بھٹی بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالی شہریوں کے گھروں و روزگار کے ذرائع کو نذر آتش کرنے مسلح لشکروں کو استعمال کرنے منشیات کے کاروبار جیسے جرائم میں ملوث ایک جنگی مجرم تھا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں رحیم بلوچ نے میجر ندیم بھٹی کے کچھ تصاویر شیئر کئے ہیں جہاں اسے پاکستان آرمی کے جانب سے تخلیق کردہ ڈیتھ اسکواڈ ممبرز سمیت سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے

یاد رہے میجر ندیم بھٹی جو بلوچستان میں فرنٹیئر کروپ کے حاضر سروس میجر تھے جو کچھ روز قبل بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بی ایل اے کے ایک حملے میں دیگر 6 اہلکاروں سمیت ہلاک ہوگئے تھے –