بی ایس او کا آن لائن اسٹڈی سرکل کا انعقاد

310

بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا اسٹڈی سرکل زیر صدارت مرکزی سیکریٹری جنرل منیر جالب بلوچ  منعقد ہوا ، جس میں بی ایس او کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شوکت بلوچ، سینئر ممبر یاسر بلوچ نے شرکت کی۔

 جاری کردہ بیان کےمطابق پروگرام کے مہمان خاص چائنا سے بی ایس او کے سینٹرل کمیٹی ممبر یحییٰ فقیر بلوچ اور بی ایس او کراچی زون کے صدر عبداللہ میر تھے۔

 شروعاتی سیشن میں شکور بلوچ نے فیمینزم کی تعارف، اغراض و مقاصد، مختلف ادوار میں فیمینزم کی تحاریک اور دنیا کی مختلف تحاریک میں خواتین کی کردار پر تفصیلی لیکچر دیا، اجلاس سے اسرار بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورت حال پر روشنی ڈالا، بی ایس او کے سینیئر ممبر یاسر بلوچ نے کہا کہ معاشرے سے صنفی امتیاز کو ختم کرکے طلبہ و طالبات میں مرد اور عورت کے برابری کے خیالات کو پروان چڑھانا ہوگا، خواتین کو تحریک میں شامل کئے  بغیر تبدیلی نہیں آسکتا، اجلاس کے اختتامی سیشن سے یحییٰ فقیر اور عبداللہ میر نے خطاب کیا اور اور بی ایس او میں ہونے والے غیر آئینی فیصلوں پر شدید تنقید بھی کی گئی۔