بولان میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – یو بی اے

1412
یو بی اے کیجانب سے حملے کی تصاویر بھی جاری کی گئی۔

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ بولان کے علاقے پیر غیب کے مقام پر تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی پر مامور سیکیورٹی فورسز کے کانوائے پر بلوچ سرمچاروں نے ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا حملے میں فورسز کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوئی جس کے بعد بلوچ سرمچاروں نے دیگر گاڑیوں پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے بھی حملہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ سرمچاروں کے اس حملے میں سیکیورٹی فورسز اور کمپنی کے انجینئیروں کی بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی۔

یو بی اے کے ترجمان مرید بلوچ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے غیر ملکی کمپنیوں کو خبردار کیا کہ وہ بلوچستان میں سرمایہ کاری بند کردیں۔

ترجمان نے کہا کہ اسی طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔