بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے بلیدہ کے علاقے نیوانو میں پاکستانی فوج کیلئے رسد کیلئے زیر استعمال ٹرک کو قبضے میں لی ہے، جبکہ ٹرک ڈرائیور اور اس کے ساتھی کو بھی حراست میں لیا گیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے بلوچ ہونے کے ناطے ٹرک کو واپس اس کے مالک کے حوالے کردیا اور قبضے میں لیئے گئے راشن کو نذر آتش کردیا اور حراست میں لیئے گئے ڈرائیور اور اس کے ساتھی کے حوالے سے تفتیش جاری ہے، اگر وہ بلوچ قومی تحریک آزادی کے خلاف کسی بھی قسم کے سرگرمی میں ملوث نہیں پائے گئے تو انہیں رہا کردیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ بی ایل اے بلوچ قوم کو سختی سے تاکید کرتی ہے کہ وہ خود کو اور اپنے بچوں کو قابض پاکستانی فوج سے مکمل دور رکھیں اور بالواسطہ و بلاواسطہ ان کی معاون و مددگار ثابت نہ ہوں۔ ہمیں ہمارے قوم کا ہر فرد عزیز ہے۔ مگر جو غاصب کے ساتھ دیگا اس کے لیے رحم کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔
جیئند بلوچ نے کہا کہ بی ایل اے کے ٹارگٹڈ آپریشن پاکستانی فوج اور بلوچ قومی غداروں کے خلاف جاری رہیں گی، ہمارے سرمچار کہیں بھی کسی بھی وقت دشمن پر حملہ آور ہوسکتے ہیں۔