بلوچستان کے بعض اضلاع میں بارش کی پیش گوئی

427

محکمہ موسمیات نے جمعہ کو بلوچستان کے بعض اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کردی ہے، صوبے میں گرمی کی شدت بھی بڑھنے لگی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ژوب اور بارکھان میں بارشوں کا امکان ہے۔ صوبے میں سب سے زیادہ گرمی سبی میں ریکارڈ کی گئی جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

ادھر تربت 43، نوکنڈی اور گوادر 40 ڈگری، جیوانی 38، کوئٹہ 32 اور قلات میں 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔