بلوچستان: کورونا سے 3928 افراد متاثر، 43 جانبحق

75

بلوچستان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 147 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 3928 ہوگئی، بلوچستان  میں کورونا وائرس کے باعث تصدیق شدہ جانبحق ہونے والے افراد کی  کی تعداد 43 ہے۔

محکمہ صحت  کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق   بلوچستان  میں گذشتہ روز  کورونا وائرس کے مزید 147 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد اب تک متاثرہ مریضوں کی تعداد 3928 ہوگئی ہے جن میں سے 3722 مقامی طور پر وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

متاثرہ افراد میں سے3231 کا تعلق کوئٹہ، 113کا پشین، 130کا قلعہ عبدﷲ اور 54 کا قلعہ سیف ﷲ سے ہے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ جانبحق ہونے والے افراد کی تعداد 43 ہے جبکہ17مشتبہ افراد کی بھی اموات ہوئیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 60 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 65 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1354 ہوگئی ہے جو کل مریضوں کا 35 فیصد ہے جبکہ اس وقت کورونا وائرس کے2514 مریض زیرعلاج ہیں  ۔