رواں سال کے دوران اب تک بلوچستان میں دس بچے پولیو سے متاثر ہوئے ہیں۔
بلوچستان میں محکمہ صحت کے حکام کے مطابق تین مختلف اضلاع سے مزید تین بچوں میں پولیو وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئیں ہیں ۔
حکام کے مطابق ضلع جھل مگسی ، نصیر آباد و ژوب سے تین بچوں میں پولیو وائرس کا کیس سامنے آیا ہے اور یوں بلوچستان میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد دس ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق تینوں اضلاع سے آٹھ، تیرہ ماہ اور چار ماہ کے بچے کے پولیو ٹیسٹ مثبت ائے ہیں۔
یاد رہے بلوچستان میں پولیو وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے گذشتہ سال کے نسبت اس سال کے ابتدائی مہینوں میں پولیو کے دس کیسز سامنے آئے ہیں۔
ماہرین کا کہنا اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو بلوچستان میں مزید پولیو کیسز سامنے آسکتے ہیں۔