بلوچستان میں کرونا سے ایک ڈاکٹر چل بسا

121

بلوچستان میں کرونا وائرس سے ایک ڈاکٹر چل بسا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 47 ہوگئی۔

ڈاکٹر شاہ ولی ڈی ایچ کیو مستونگ میں بطور چائلڈ اسپیشلسٹ خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ انہیں گزشتہ ماہ کرونا وائرس تشخیص ہوا تھا اور وہ بی ایم سی آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھے۔

ڈی جی ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر سلیم ابڑو نے بھی ڈاکٹر شاہ ولی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ اپنے بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے ڈاکٹر شاہ ولی کی شعبہ طب کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیرامیڈیکل اسٹاف شیخ زید ہسپتال کا صدر بھی کورونا وائرس میں مبتلا

ڈاکٹر شاہ ولی کے انتقال کے بعد بلوچستان میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 47 ہوچکی ہے۔ اب تک 4193 افراد متاثر ہو چکے جبکہ 1471 صحت یاب ہوئے ہیں۔