بلوچستان میں ایک اور ڈاکٹر کرونا وائرس سے زندگی کی بازی ہار گیا۔ صوبائی وزارت صحت نے جمعرات کو تصدیق کردی۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں ایک اور ڈاکٹر کرونا وائرس کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگیا، زندگی کی بازی ہارنے والے ڈاکٹر زبیر بولان میڈیکل کمپلیکس کوئٹہ کے ٹراما سینٹر کے انچارج تھے۔
محکمہ صحت بلوچستان کے ترجمان وسیم بیگ نے سماء ڈیجیٹل سے گفتگو میں بتایا کہ صوبہ بھر میں اب تک دو ڈاکٹر اور 4 نرسز و پیرامیڈیکل ارکان کرونا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔
وسیم بیگ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 250 ہیلتھ پروفیشنلز کرونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
پاکستان میں کرونا وائرس مارچ کے آخری ہفتے سے اب تک 1283 افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے، بلوچستان میں اموات کی تعداد 42 ہے جبکہ تصدیق شدہ کیسز 3 ہزار 616 تک پہنچ چکے ہیں۔