حب نہر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے واقعات میں چار افراد جانبحق، دیگر چار زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں نورانی ہوٹل کے قریب حب کینال میں نہاتے ہوئے شعیب نامی نوجوان ڈوب کر جانبحق ہوگیا۔ انتظامیہ نے نعش نکال کر اسپتال منتقل کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا۔
دوسرے واقع میں مستونگ میں تیز رفتاری کے بعد موٹر سائیکل سے گر کر دو افراد زخمی ہوگئے۔ مستونگ ہی کے علاقے کھڈ کوچہ میں چھت سے گر کر ایک لڑکا زخمی ہوگیا۔
ایک اور واقع میں ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے منجھو شوری میں ٹرک کے ٹکر سے پانچ سالہ شعبان نامی بچہ جانبحق ہوگیا۔
اوستہ محمد سٹی تھانہ کے حدود محراب پور روڈ پر تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر کے الٹنے سے سعید عالم پھٹان نامی شخص جانبحق جبکہ ایک اور شخص زخمی ہوگیا۔ انتظامیہ نے جانبحق شخص کی نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔
دریں اثناء بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے نوحصار میں خنجروں کے وار سے صالح محمد ولد شیخ محمد نامی شخص جانبحق ہوگیا۔
پولیس نے نعش اسپتال منتقل کردی واقعہ کے مزید تحقیقات پولیس کررہی ہے۔