بلوچستان: فائرنگ اور دیگر حادثات میں 6 افراد جانبحق

241

حادثات اور واقعات پنجگور، لورالائی اور ژوب میں پیش آئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے تین مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں چھ افراد جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان ضلع لورالائی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے دو سگے بھائی جانبحق اور چچا زخمی
ہوگئے۔

مسلح افراد کے فائرنگ سے جانبحق بھائیوں میں محمد اسلم اور محمد سلیم ولد عبدالعلی شامل ہیں۔

ایک اور واقع میں پنجگور کے علاقے خدابادان میں کنویں میں زہریلے گیس بھر جانے سے 5 افراد جانبحق اور ایک شخص کی حالت غیر ہوگئی۔

دریں اثناء ژوب میں کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق اور ایک زخمی ہوگیا۔