بلوچستان : شاہراہوں پہ حادثات سے 3 افراد جانبحق 5 زخمی

174

 تین  مختلف حادثات پشین، تفتان اور بسیمہ میں پیش آئیں ۔

تینوں اضلاع میں پیش انے والے  حادثات میں مقامی انتظامیہ کے اعداد و شمار کے مطابق 3 افراد جانبحق جبکہ  5 افراد زخمی ہوئیں  ہیں

ٹی بی پی رپورٹر کے  مطابق ضلع چاغی کے علاقے تفتان سیندک روڈ پر ایرانی ساختہ زامبیاد گاڑی الٹنے سے نیک محمد ولد باز محمد نامی شخص جانبحق ہوا جبکہ بسیمہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹنے ایک شخص جانبحق اور  5 افراد زخمی ہوئیں ۔

دریں اثنا گذ شتہ روز روڈ حادثے میں زخمی ہونے والا پشین کا رہائشی انور جان نامی شخص آج زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔

بلوچستان میں تنگ و خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے حادثات اب روز کا معمول بن چکے ہیں ، آئے روز مختلف علاقوں میں رونما ہونے والے حادثات میں درجنوں افراد جانبحق و زخمی ہوتے ہیں ۔

دوسری جانب بلوچستان حکومت کی جانب سے اہم قومی شاہراہوں کو وسعت دینے کا کوئی بھی منصوبہ تاحال سامنے نہیں ، تاہم بلوچستان کے سیاسی و سماجی حلقے آئے روز مطالبہ کرتے ہیں کہ روڈ حادثات پہ قابو پانے کےلئے موثر اقدامات کئے جائیں ۔