بلوچستان : جھاو میں فورسز کی زمینی و فضائی آپریشن تسلسل کے ساتھ جاری

554
فائل فوٹو

فورسز نے پہاڑی سلسلے کو چار مختلف اطراف سے گھیرے میں لیا ہوا ہے اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے مختلف مقامات پہ وقفے وقفے سے شیلنگ بھی کی جارہی ہے۔

مقامی زرائع سے ٹی بی بی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے جھاو کے علاقے سورگر میں بڑے پیمانے کی زمینی و فضائی آپریشن کا آغاز گذشتہ ماہ کی سولہ تاریخ سے کی ہے، جوکہ تاحال تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔

زرائع کے مطابق فورسز کی پیش قدمی اورناچ، بیلہ اور نال کی جانب سے جاری ہے اور اس دوران پہاڑی اور میدانی علاقوں میں متعدد لوگوں کو گرفتار کرکے فورسز اہلکار انھیں اپنے ہمراہ لے گئے  ہیں ۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے متعدد علاقوں میں پاکستانی فورسز اور اس کے خفیہ اداروں کی جانب سے قائم کردہ ڈیتھ اسکواڈ گروہوں کی جانب سے آپریشن و چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

بلوچستان کے اکثر علاقوں میں مقامی لوگوں کی جانب سے یہ شکایت موصول ہوتی ہے کہ دوران آپریشن پاکستانی فورسز اور ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکار گھروں میں لوٹ مار بھی کرتے ہیں ۔

بلوچ سیاسی جماعتوں و تنظیموں کی جانب سے آئے روز ان آپریشنز و چھاپوں کی مذمت بھی جاتی ہے ۔