بلوچستان : تمپ سے دو افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

444

فورسز نے آج صبح علاقے کی ناکہ بندی کرکے دوران آپریشن دو افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

مذکورہ علاقوں میں گذشتہ کئی روز سے پاکستانی فورسز کی زمینی آپریشن جاری ہے ۔

اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقے تمپ کوہاڈ میں آج صبح پاکستانی فورسز نے دوران آپریشن دو افراد کو لاپتہ کردیا۔

لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت اشتیاق ولد ماسٹر صدیر اور عبید ولد آدم کے نام سے ہوئی ۔

بلوچستان میں گذشتہ دو ہفتوں کے دوران سے جبری گمشدگیوں کے واقعات میں کافی تیزی ہے جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں سے درجنوں نوجوان بالخصوص طالب علم پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہوچکے ہیں ۔

دوسری طرف بلوچستان کے مخلتف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز بھی بلند کیا جارہا ہے ۔

لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ و کراچی میں گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج بھی جاری ہے ۔