بلوچستان : ایک نوجوان بازیاب ، 4 لاپتہ

313

 پاکستانی فورسز نے کیچ میں دوران آپریشن گھر گھر تلاشی کے بعد چار افراد کو گرفتار کرکے اپنے عسکری کیمپ منتقل کردیا ۔

مقامی زرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے ایک مشترکہ آپریشن میں دشت کے علاقے بلنگور سے چار افراد کو گرفتار کرکے اپنے فوجی کیمپ منتقل کردیا ۔۔

لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت زین ولد شرف شاد، واہگ ولد واحد بلوچ، وسیم ولد ابراہیم اور بیبگر ولد داد کریم کے نام سے ہوئی ۔

دریں اثناء دوسری جانب سات ماہ قبل فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے بی آر پی کے سابق رہنماء شیر محمد بلوچ کے فرزند کراچی سے بازیاب ہوگئے ۔

خاندانی زرائع نے دی بلوچستان پوسٹ کو مصدق بلوچ کے بازیابی کی تصیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ خیریت سے گھر پہنچ گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ مصدق ولد شیر محمد بلوچ گذشتہ سال ستمبر کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہوئے تھے ۔