بلوچستان: این ایف سی ایوارڈ کیلئے نامزد رکن جاوید جبار مستعفیٰ

228

بلوچستان سے این ایف سی ایوارڈ کے غیر سرکاری رکن جاوید جبار رضاکارانہ طور پر اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے۔

جاوید جبار کی نامزدگی کو بلوچستان کے سیاسی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ ان کی تقرری کے خلاف رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی اور بلوچستان کے وکلاء نمائندوں کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ میں الگ الگ آئینی درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے جاوید جبار کے بطور این ایف سی رکن استعفے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفاد پرست عناصر نے جاوید جبار کے خلاف غلط خبریں پھیلا کر انکی ساکھ متاثر کی۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ جاوید جبار نے رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔