برازیل میں ایک دن میں ریکارڈ ہلاکتیں، دنیا میں کیسز کی تعداد 50 لاکھ سے زائد

237

برازیل میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک دن میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جبکہ دنیا بھر میں مجموعی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار سے زائد ہے۔

کورونا وائرس کے اعداد وشمار جاری کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 50 لاکھ 15 ہزار 742 ہے۔

تازہ اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 3 لاکھ 25 ہزار 509 جانوں کو لقمہ اجل بنادیا جبکہ 19 لاکھ 79 ہزار 223 متاثرین صحت یاب بھی ہوئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق برازیل میں ایک دن میں ایک ہزار 179 ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 17 ہزار 983 ہوگئی ہے۔

برازیل کورونا سے بدترین متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے جہاں اب تک 2 لاکھ 71 ہزار 885 افراد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

برازیل کے صر بولسونارو کا کہن اتھا کہ وزارت صحت کورونا وائرس کے علاج کے لیے کلوروکوئن کے استعمال پر نیا ضابطہ اخلاق جاری کرے گی۔

برازیل نے کورونا کے کیسز کی تعداد میں برطانیہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اور امریکا، روس، اسپین کے بعد چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ کیسز برازیل میں سامنے آگئے ہیں۔