باشعور انسان بننے کےلیے غیر نصابی کتابوں کا مطالعہ لازمی ہے- ایس ایس ایف

258

سیو اسٹوڈنٹس فیوچر (ایس ایس ایف) کے ترجمان شاہجہان مینگل نے کہا کہ آج تنظیم کے نو منتخب وائس چیئرمین نے حلف اٹھا لیا۔

 ترجمان کے مطابق آج  18 مئی ایس ایس ایف کی جانب سے نو منتخب وائس چیئرمین کی حلف برداری اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت تنظیم کے چیئرمین فضل یعقوب بلوچ نے کی اور نظامت کے فرائض ایجوکیشنل سیکریٹری مہتاب بلوچ نے سر انجام دی.

اجلاس کے ابتداء میں تنظیم کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری جاوید زبرین نے تنظیمی ساخت اور تنظیمی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تنظیم معاشرے میں ایک یونیورسٹی کی سی اہمیت کا حامل ہے، جہاں ہر فرد کو قوم کے لئے ہر قسم کی ذمہ داریوں اور قربانیوں کے متعلق کام کرنے کا موقع ملتا ہے، اس موقع پر انکا کہنا تھا ایک عام شخص اور ایک تنظیمی شخص میں فرق صرف ایک پختہ نظریہ کا ہوتا ہے۔ تنظیم سے جڑے افراد نظریاتی جدوجہد کے بنیاد پر مضبوط رشتے قائم کرتے ہیں ۔ تنظیم سے منسلک فرد ہر قسم کے حالات اور واقعات کو صحیح معنوں میں سمجھنے اور ان حالات کا مقابلہ کرنے کےلئے ہمیشہ ڈٹا رہتا ہے۔

بیان کے مطابق  جنرل سیکریٹری حبیب بلوچ نے کہا کہ تنظیم میں کارکنان اور زمہدار ساتھی اپنے بساط کے مطابق حصہ ڈالتے ہیں، مزید انہوں نے سابقہ وائس چئیرمین جاوید بلوچ کے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جاوید بلوچ نے تنظیم کے بقاء اور بہتری کے لئے ہر ممکن کوشش کی اور حالات میں تنظیم کی خدمت میں ثابت قدم رہے۔

انکا کہنا تھا کہ ایس ایس ایف کی پوری ٹیم آئندہ بھی یہی توقعات سابقہ وائس چئیرمین سے رکھتی ہے۔ اور انکی خدمات تاریخ کا حصہ ہیں۔

اجلاس کے دوران نو منتخب وائس چئیرمین سے حلف لینے کے بعد چئیرمین تنظیم کا کہنا تھا ایس ایس ایف فرد واحد کا محتاج نہیں، ایس ایس ایف کی کوشش ہمیشہ سے یہی رہی ہیکہ ہر ایک فرد میں لیڈرشپ کی صلاحیت اجاگر ہوں. ان کاوشوں کی بدولت آج ایس ایس ایف کے مرکزی کابینہ میں موجود وائس چئیرمین کی خلا پر کردی گئی۔

تنظیمی امور پر بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا تنظیم سے جڑے فرد ایک قومی فریضہ کے بدولت ہی تنظیم میں سرگرم عمل رہتے ہیں۔ تنظیم کی کامیابی قومی ترقی کا جذبہ ہی واحد وجہ بنتی ہے،انہی پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لئے ایس ایس ایف ہمیشہ سے سرگرم عمل ہے۔ تنظیم کے بدولت ہی منسلک افراد میں قائدانہ صلاحیتیں ابھرنے لگتے ہیں جو آگے جاکر قوم و وطن کو ایک بہترین لیڈر کے صورت میں میسر ہوتے ہے۔

اس موقع پر کتب بینی کلچر کے متعلق بات کرتے ہوئے چئیرمین تنظیم کا کہنا تھا کہ کتاب ہی وہ واحد چیز ہے جو ہر فرد کی کامیابی کے لئے ایک بہترین راہشون اور رہنما کی کردار ادا کرتی ہے۔ کتاب پڑھنے سے کوئی فرد صحیح معنوں میں اپنی قوم وطن کی حالت جان کر اپنی مقصد کا تعین اور اپنی عمل کا اصلاح کر سکتا ہے۔ اسی کی بدولت ہر فرد میں مادی، منطقی اور سائنسی اعتبار سے ہر پہلو کو جاننے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔ یہ کتابوں اور مطالعہ کی ہی کرشمہ ہے جو افراد میں بلا رنگ و نسل ایک ہی پلیٹ فارم پر کام کرنے کی توانائی اور جذبہ پیدا کرتا ہے.

مطالعہ انسان کو ایک مقصد، ایک درد اور ایک منزل سے متعارف کرواتا ہے جو کسی بھی کارکن کو تنظیم میں کام کرنے سے تھکنے نہیں دیتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تعلیمی نظام اور نصاب ایسا ہے کہ اس سے صرف آفیسر پیدا ہوسکتے ہیں اس لیے باشعور اور معاشرے کی حساس انسان بننے کےلیے غیر نصابی کتابوں کی مطالعہ لازمی ہے۔

چئیرمین نے آخر میں تمام شرکاء کو مخاطب کرکے کہا کہ جو ساتھی مطالعہ نہیں کرریے ہیں وہ مطالعہ کی عادت پیدا کریں، جو مطالعہ کررہے ہیں وہ لکھیں، جو لکھ رہے ہیں ان پر عمل کریں جو عمل کرریے ہیں اپنی عمل کی اصلاح کریں کہ آیا وہ قومی مفاد میں ہے کہ نہیں؟

اس موقع پر نو منتخب وائس چئیر مین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس ایف کے ماضی کے کاموں کی کامیابی ہی ایس ایس ایف کے مستقبل کی روشن راہ ہے۔ وائس چیئرمین نے کہا کہ انسان کو کسی بھی معاشرہ میں اپنی حصے کی کردار ادا کرنے اور حصہ ڈالنے کےلیے ایک پلیٹ فارم بنیادی آلہ ہوتی ہے جو مجھے ایس ایس ایف کی صورت میں حاصل ہے. انہوں نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کی بدولت میں اپنی تمام صلاحیتیں اپنے معاشرہ کےلیے بہتر انداز میں استعمال کرنے کی بھر پور کوشش کرونگا

وائس چئیرمین تنظیم نے ایس ایس ایف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہر ممکن حالات میں ایس ایس ایف کے ساتھ ڈٹ کر کڑھے رہنے کی یقین دہانی کرائی۔

اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے معزز مہمان ظفر موسیانی نے تنظیم کے تمام خدمات و کاوشوں کو قوم کے لئے سراہتے ہوئے کہا کہ آج نہ صرف ہمارا معاشرہ بلکہ پوری دنیا انفرادیت کی طرف گامزن ہے لیکن ان حالات میں ایس ایس ایف ایک اجتماعی سوچ لیکر میدان میں ابھرا ہے جو قابل تحسین اقر ترقی پسند عمل ہے۔

آخر میں ایجوکیشنل سیکریٹری مہتاب بلوچ نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ یقین دہانی کرائی کے ایس ایس ایف کا ہر فرد اس قومی جذبہ کی بدولت ہر ممکن خدمت کے لئے تیار ہے۔