امریکی صدر نے سوشل میڈیا کمپنیوں سے متعلق انتظامی حکم نامے پر دستخط کردیا

107

  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرنیٹ کمپنیوں سے متعلق انتظامی حکم نامے پر دستخط کردیے اور کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے اور امریکی عوام کے تحفظ کے لیے حکم نامہ جاری کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صحافی نے امریکی صدر سے سوال کیا کہ آپ ٹوئٹر چھوڑ کیوں نہیں دیتے، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ روایتی میڈیا کو بائی پاس کرنے کے لیے ٹوئٹر پر بھروسہ کرتا ہوں، ٹویئٹر کو بند کرنے کے لیے قانونی اختیار رکھتا تو اسے بند بھی کر دیتا۔

رواں ہفتے ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ٹوئٹ پر فیکٹ چیک کا نوٹس لگا کر اس میں لکھے پیغام کی صداقت پر سوال اٹھایا تھا۔ جس پر امریکی صدر بہت غصہ ہوئے اور انہوں نے ٹوئٹر پر امریکی صدارتی الیکشن میں مداخلت کا الزام بھی عائد کردیا تھا۔

واضح رہے کہ اگر امریکا میں قانون سازی کر لی گئی تو ٹوئٹر اور فیس بک کے خلاف مقدمات چل سکیں گے۔