آواران: مسلح تنظیم کا سابق رکن فائرنگ سے ہلاک

333

مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بی ایل ایف کے سرنڈر کرنیوالے رکن کو ہلاک کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے آواران میں مسلح افراد کے فائرنگ سے پاکستانی حکام کے سامنے سرنڈر کرنیوالے مسلح تنظیم کے سابق رکن کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آج مغرب کے وقت نامعلوم مسلح افراد نے آواران کے علاقے ماشی میں نزیر عرف چگو پر حملہ کیا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ اس حملے میں انہیں قریب سے گولیاں لگی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق نزیر عرف چگو کا تعلق بلوچ آزادی پسند تنظیم بی ایل ایف سے تھا جس نے 20 جون 2018 کو ایف سی بلوچستان کے سامنے سرنڈر کیا تھا۔

حملے کی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ نے قبول کی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ نذیر چگور عرف رحمین نے 20 جون دو ہزار اٹھارہ ساتھی سرمچار امیر بخش کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔ قومی آزادی کی جدوجہد میں ایسے منحرف افراد کو سزا ضرور ملے گی۔