یومِ مزدور کو سیاسی پارٹی کا اعلان کیا جائے گا – نائلہ قادری

431

پروفیسر نائلہ قادری نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ وقت اور حالات کے پیش نظر بلوچ قومی تحریک کے حالیہ پیچیدگیوں کو مدنظر رکھ کر ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ بلوچ قوم کو قومی سطح پر ایک منظم پلیٹ فارم کی اشد ضرورت ہے اسی بناء پر طویل گفت شنید کے بعد ہم ایک مئی یوم مزدور کے دن اپنے پارٹی کا اعلان کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پارٹی منشور سمیت اپنا مینی فیسٹو بنانے کے لئے بلوچ ادیب و دانشوروں کی ایک کمیٹی بنا لی ہے جو ایک مئی سے پہلے اپنا کام سرانجام دے کر اپنا قومی ذمہ داری پورا کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ میں پُر امید ہوں کہ قومی سطح پر ہماری سیاسی پارٹی بہترین اور منظم کام کریگی اور ہماری یہی کوشش ہوگی کہ جو خلاء بلوچ قومی تحریک کے اندر منظم قومی پارٹی خاطر خالی تھا اس خلاء کو ہم پُر کرنے کی سعی کرینگے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ بلوچستان اور دنیا بھر میں بکھرے ہوئے 40 لاکھ بلوچوں کو متحد کرنے والی اور ان کی آواز بننے والی پارٹی کی ضرورت ہے، جس کے جمہوری اداروں میں سوال اٹھانے والوں کی قدر ہو نہ کہ سزا دی جائے۔

نائیلہ قادری نے مزید کہا کہ ہم نے مختلف کمیٹیوں کو یہ ذمہ داری دی ہے وہ ایک مئی سے پہلے پہلے اپنا کام سرانجام دے کر ایک مئی یومِ مزدور پر پارٹی کی بنیاد کو یقینی بنانے کی کوشش کریں۔