ہرنائی: گھر سے کئی روز پرانی لاش برآمد

215

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایک گھر سے کئی روز پرانی لاش ملی ہے۔ لیویز فورس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

لاش تحصیل شاہرگ میں گریڈ اسٹیشن کے ساتھ گھر سے ملی ہے۔ لاش کافی پرانی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاش گل محمد ولد در باز قوم ملاخیل نامی شخص کی ہے۔ لاش گھر کے کمرے سے ملی ہے جبکہ اسی جگہ خون بھی پڑا ہوا ہے۔

لیویز حکام کے مطابق لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے لئے ڈاکٹروں کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔ تاحال مذکورہ شخص کے ہلاکت محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔