ہرنائی: کوئلہ کان حادثے میں دو کانکن جانبحق

138
File Photo

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کوئلہ کان میں پیش آنے والے حادثے کے باعث دو کانکن جانبحق ہوگئے۔

حادثہ طالب لیز ایریا مین حبیب ونیچی کے کول لیز میں پیش آیا جہاں نعمت اللہ ولد حاجی موسیٰ ونیچی سکنہ مل کالونی اور اختر محمد ولد حکیم ونیچی سکنہ زندہ پیر جانبحق ہوئیں۔

دونوں افراد کی لاشوں کو لیبر ہسپتال ہرنائی  میں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

خیال رہے بلوچستان میں ہرسال کوئلہ کانوں میں حادثات کے باعث درجنوں مزدور جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ حادثات کی بڑی وجوہات میں کانکنی کے جدید سہولیات کا میسر نہیں ہونا شامل ہے۔