کیچ: پاکستانی فوج کے قافلے پر حملہ، ہلاکتوں کی اطلاع

393

مسلح افراد نے فوج کے گاڑیوں کو نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے جبکہ مذکورہ علاقے میں ہیلی کاپٹر پہنچ گئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کے علاقے مند میں چُک آپ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو نشانہ بنایا ہے۔

حملہ آوروں نے گھات لگاکر فورسز کو مختلف ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

ضلعی حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تصدیقی یا تردیدی بیان جاری نہیں کیا ہے تاہم علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ مذکورہ علاقے میں ہیلی کاپٹروں کو دیکھا گیا۔

ضلع کیچ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں پاکستانی فورسز سمیت حکومتی حمایت یافتہ افراد کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جن کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے۔

دو مہینے قبل کیچ کے علاقے دشت میں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے فورسز کے کیمپ پر حملہ کرکے قبضہ کرلیا تھا اور بعدازاں کیمپ کو نذرِ آتش کرکے فورسز کے ہتھیار اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔

دشت حملے کی ذمہ داری چار بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں کے اتحاد بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) نے قبول کی تھی۔ تنظیم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حملے میں فورسز کے 16 اہلکار ہلاک کیئے جبکہ حملہ ہمارے “آپریشن آسریچ” کا حصہ تھا۔

مند میں ہونے والی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔