کوئٹہ : مسلح افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی اہلکار ہلاک

255
فائل فوٹو

انتظامیہ کے مطابق قتل کے بعد ملزمان کی تلاش و گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاون میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اے ایس آئی اہلکار ہلاک کردیا۔

ٹی بی پی رپورٹر کے مطابق اے ایس آئی اہلکار برات علی ہزارہ کا ڈیوٹی بروری پولیس اسٹیشن میں تھا۔

ایدھی سروس کے رضا کاروں اور انتظامیہ نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد اسے ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔

قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی تاہم اس سے قبل کوئٹہ شہر میں تواتر کے ساتھ ہزارہ برادری کے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو مذہبی شدت پسندوں نے فائرنگ اور بم دھماکوں کے ذریعے نشانہ بنایا جس میں تاحال ہزاروں لوگ مارے گئے ہیں ۔